سب انسپکٹر رحیم خان حمزازئی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے بعد ان کے آ بائی ضلع لورالائی میں بھی ادا کردی گئی ہے

لورالائی : گزشتہ روز دکی کے میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر رحیم خان حمزازئی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے بعد ان کے آ بائی ضلع لورالائی میں بھی ادا کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

نماز جنازہ لورالائی کے تبلیغی مرکز کے احاطہ میں ادا کی گئی کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز،ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کے علاوہ لورالائی سکاؤٹس کے میجر اور ایجوکیشن آفیسر ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی، اور ضلعی آفیسران کے علاؤہ سیاسی ،سماجی ،مذہبی، کاروباری اور دیگر ہزاروں افراد نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کی جسد خاکی کو پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی بھی پیش دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.