ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری کی خصوصی ہدایت پر ضلع جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز شروع کر دیا
جعفرآباد ۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ علی شاہ عباسی نے ضلع جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف بازاروں اور عوامی گزر گاہوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز شروع کر دیا۔
تحصیل روڈ کی عوامی حفاظت کو بڑھانے اور اس کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے مقصد سے، آج اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کی زیرِ نگرانی ایک مشترکہ انٹی انکروچمنٹ ڈرائیو اور وائر کلیئرنگ کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کا آغاز مقامی پولیس، میونسپل کمیٹی کے نمائندگان، انجمن تاجر برادری و، شہری اتحاد کے نمائندگان، اور واپڈا کے ملازمین کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس کارروائی میں عوامی جگہوں کو واپس حاصل کرنے اور گاڑیوں، پیدل چلنے والوں، اور خریداروں کے لیے راستہ فراہم کرنے کے لئے کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی تاکہ شہر میں آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔ اس عمل کا بنیادی مقصد تحصیل روڈ پر قبضہ مافیا کی روک تھام کرنا تھا
جبکہ عوامی گزرگاہو پر بجلی کی تاروں کی وجہ نہ صرف لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش تھی بلکہ انسانی زندگی کی کیلئے بھی مسئلہ تھا حفاظتی انتظامات کے تحت پہلے مرحلے میں بجلی اور ٹیلیفون کی لائنوں کو ہٹانے پر توجہ دی گئی،
ممکنہ خطرات کو دور کیا گیا جس سے نہ صرف بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ھوا بلکہ آمدورفت میں جو مشکلات پیش آتی تھی ان کا بھی سدباب ھونے کی وجہ سے عوام نے ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اسی طرح کی کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔