چہلم حضرت اما م حسینؓ و اہل بیت کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

0

کوئٹہ :ویب رپورٹر

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ چہلم کے جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے 4ہزار پولیس اہلکار و آفیسران تعینات ہونگے جس میں بلوچستان کانسٹیبلری اور دیگر اہلکار بھی تعینات ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے علاوہ جلوس کے روٹس پر آنیوالی مساجد کے منتظمین نے شرکت کی کیونکہ چہلم جمعہ کے روز ہو گا جلوس10 نومبر کی صبح تقریبا8 بجے قائد آباد ایریا اور بروری میں برآمد ہونگے ۔

جلوس قائد آباد کے ایریا سے برآمد ہونے کے بعد نماز جمعہ سے قبل مساجد کے علاقوں سے گزر جائیگا اور ان مساجد میں باقاعدگی سے نماز جمعہ ادا کی جائے گی چہلم کے جلوس کے روٹس پر سخت سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے جائینگے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

جلوس کے روٹس پر آنیوالی تمام گلیوں کو ڈیپ پلکنگ کر کے بند کیا جائیگا اور نفری تعینات ہو گی اور تمام روٹ کی بم ڈسپوزل ٹیم اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کیا جائیگا۔

جلوس کی سیکورٹی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ اے ٹی ایف اور جیمرز ، وہیکل بھی روٹ پر تعینات ہوگی سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوس کے روٹ کو خاردار اور ڈریگن ٹیتھ کناتوں کے ذریعے بند کیا جائیگا۔

چہلم کے جلوس میں امام بارگاہ ناصر العزاء سے ایک دستہ علمدار روڈ پر جلوس میں شامل ہو گا۔

جلوس کے سلسلے میں کوئٹہ سے ملحقہ پہاڑوں پر فرنٹیئر کور اور لیویز کی نفری تعینات ہو گی جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

جلو س کی حفاظت کیلئے4 ہزار پولیس آفیسران تعینات ہو گے جن میں اے ٹی ایف ، ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس، ڈی سی ، آر آر جی اور ٹریفک پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کور کے جوان اپنے پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.