منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگا،عمران خان

0

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگا۔

تحریک انصاف کے حامیوں اور عوام سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کو 3 دن ہوگئے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن ہم ایف آئی آر درج نہیں کرا پائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,738

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اپنی پولیس کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کردیتے ہیں لیکن تیسرے فرد (فوجی افسر) کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، یہ کام کرنا ہے تو ہمیں ہٹاکر دوسروں کو لے آئیں.

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کا سابق وزیر اعظم کہتا ہے کہ مجھ پر حملے میں 3 افراد ملوث ہیں، ایف آئی آر درج کرانا میرا حق ہے، تفتیش ہوگی تو سب پتہ چلے گا، اگر میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کا کیا ہوگا، دنیا کی جمہوری حکومتوں میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات ہے میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں ،جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ؟ صاف و شفاف انویسٹی گیشن کیسے کریں گے؟ تمام ادارے ان تینوں افراد کے ماتحت ہیں، ایسی صورت میں کیسے شفاف تحقیقات ہوں سکتی ہیں جب ان کے سربراہ پر ہی الزام لگایا جارہا ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سب کچھ ایک خاص منصوبے کے تحت کیا گیا، پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوتی ہے، جس میں مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگتا ہے، میرے خلاف مریم نواز، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے پریس کانفرنسز کیں، مجھ پر حملے کے بعد کون سے لوگ تھے جنہوں نے رد عمل دینا شروع کیا، ابھی ایف آئی آر بھی نہیں کٹی کہ سوشل میڈیا میں ٹویٹس آنی شروع ہوگئی، پولیس اور حکومت ہماری لیکن گرفتار ملزم کا ویڈیو بنا کر لیک کردیا جاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منگل کو وزیر آباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگا، جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے میرا مارچ شروع ہوگا، مارچ اگلے 10 سے 14 روز تک پنڈی پہنچے گا، میں ہر روز مارچ سے خطاب کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.