اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے: احسن اقبال

0

اسلام آباد  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہیکہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان خودکش بمباربن کر اس نظام کے خلاف 2 اسمبلیوں سے مستعفی ہوئے، پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جب کہ عمران خان نے ماضی میں آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچایااحسن اقبال کا کہنا تھاکہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظرآرہا ہے،

اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے، عمران احمد نیازی دبا کے ذریعے عدالتوں سے اپنی پسند کے فیصلے لے رہا ہے، جو فراخدلی عمران نیازی سے کی جارہی ہے وہ عام سائل سے بھی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.