پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے: فواد چودھری

0

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جن کے پاس جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو ملک کیلئے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میزائلوں کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ٹینکوں کی تیاری میں خود کفیل ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے با صلاحیت انجینئرزاور سائنسدانوں نے ملک کے دفاعی نظام کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.