ماہر تعلیم حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

0

ماہر تعلیم حنید لاکھانی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

حنیدلاکھانی ماہرتعلیم اورنجی یونیورسٹی کےمالک تھے۔ حنید لاکھانی ڈینگی وائرس کے باعث گزشتہ رات سے وینٹیلیٹر پر تھے۔

ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائےگی۔

مرحوم حنید لاکھانی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ قریبی رشتے داروں کی بیرونِ ملک سے آمد میں تاخیر کے باعث نمازِ جنازہ کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بھی تھا۔ ان کے انتقال پرپاکستان تحریک انصاف نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور انھیں رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کا انسان قرار دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ حنید لاکھانی کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے حنید لکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.