برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 17 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,738

میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں  میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 506روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہےکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.