شہباز شریف محمود عباس ملاقات؛ ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، فلسطینی صدر

0

وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے قازقستان میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

دونوں ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔ صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

محمود عباس نے فرط جذبات سے شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا،

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، ایک سوسال سے ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.