ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو نانی یاد آئے گی: قمر زمان کائرہ

0

گجرات   پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں عمران خان کا شوق بھی پورا کر دیں گے، عمران خان کو الیکشن میں نانی یاد آئے گی، جب میدان لگے گا پتہ لگ جائے گا، بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سعودی عرب راضی ہوا ہے۔ گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان فوج کے

سربراہوں کو غدار کہتا ہے، فوج کو گالیاں دیتا ہے، امیرصادق، امیر جعفر کہتا ہے، آج پاکستان بڑے مشکل حالات میں ہے، پنجاب حکومت نے اسمبلی توڑ کر کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر کے تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے، لیڈر قوموں کا خواب دیکھاتے ہیں، عمران خان خواب نہیں سراب دیکھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746
پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں الیکشن لڑو مگر پاکستان کیساتھ نہ لڑو، ہماری جماعتوں کے اندر بھی خرابیاں ہیں، اب ان کیلئے بھی لڑنا ہو گا، روز ہمارے ساتھ فراڈ ہوتے ہیں عوام نے ساری قیادتوں کو دیکھ لیا ہے، فوجی قیادتوں کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے، بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے پر جماعت میں بڑا مباحثہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پورے چار سال میں عمران خان نے حکومت کی وہ اپنا کوئی ایک کام بتا دے، ہمارا دل تھا 5 سال تک تمام حکومتیں اپنا مقررہ وقت پورا کریں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ عمران خان کے دور میں لیا گیا تھا، ان کے دور میں مہنگائی بڑھ رہی تھے، سعودی عرب، چین، دبئی، یورپ والے ناراض تھے، ہم روز امداد لینے جاتے ہیں اور ابھی بھی اکڑے بیٹھتے ہیں۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.