عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا تھا، حالیہ سیزن میں سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کی سلیکشن کے معاملے پر آل راؤنڈر تنقید کی زد میں آئے تھے اور پاکستان جونئیر لیگ کی سلیکشن کے معاملے پر بھی عبدالرزاق پر کئی اعتراضات سامنے آئے تھے۔

پاکستان جونئیر لیگ میں حیدر آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاننے کے بعد عبدالرزاق سینٹرل پنجاب ٹیم کو جوائن نہیں کیا، سابق کرکٹر نے پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم حیدر آباد کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالرزاق کو ایک سیریز کے لئے عبوری باولنگ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

پی سی بی ذرائع نے عبدالرزاق کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق آل راؤنڈر نے مختلف نجی چینلز کے ساتھ مصروفیات کے باعث استعفی دیا، پی سی بی میڈیا پالیسی کے تحت بورڈ کا کوئی ملازم میڈیا پر کام نہیں کرسکتا۔

ذرائع نے کہا کہ عبد الرزاق میڈیا پر کام کرنے کے خواہشمند تھے اسی بنا پر وہ مستعفی ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے انٹرنیشنل اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ عبدالرزاق ڈھائی سال سے پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.