او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے، شہباز گل

0

لاہور  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ایم ایل این اور حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں

ان کا کہنا تھا کہ آپکو شرم آنی چاہئے آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی، جندال کو گلے لگایا، یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.