لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وہ سیالکوٹ میں پیداہوئی ،بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں اوراس نے خودکوبھی ایک مرد کی طرح متعارف کرایا
:بلوچستان 24 ویب ڈیسک
لاہور” صبانامی لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
زرائع کے مطابق لڑکی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وہ سیالکوٹ میں پیداہوئی ،بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں اوراس نے خودکوبھی ایک مرد کی طرح متعارف کرایا۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ وہ طبی طور پر وہ اپنی جنس تبدیل کرواسکتی ہے اوراس کےلئے آپریشن ہوناضروری ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ جنس تبدیل کروانے کیلئے آپریشن کرانے کی اجازت دی جائے ۔