عیدالاضحیٰ پر پی آی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کردیا گیا ہے۔

:بلوچستان24 ویب ڈیسک

کراچی :  پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے بڑی عید کے موقع پر کرائیوں میں بڑی کمی کرد ہے۔ اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔ قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔

دوسری جانب کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.