آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

0

اسلام آباد  مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسی ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,732

آج مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی،گرین لائن ٹرین موجودہ دور کی تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ اسی ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا،پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ہمیں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، انشااللہ بہت جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے،وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں۔

سابقہ حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بے بنیاد الزام تراشی کی گئی۔ انہوں کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کےلے چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم ایل ون کو گزشتہ چار سالوں میں بلاوجہ التوامیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا چینی حکومت نے ہمیشہ پاکستانی قومی سے محبت کا رشتہ رکھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.