کراچی میں ماہر تعلیم کے قتل میں لڑکی بھی ملوث نکلی، دو ملزم گرفتار

0

کراچی کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں لڑکی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ حساس ادارے نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں ایک لڑکی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جو قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,744

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کے قتل میں بھی اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، حساس ادارے کی کارروائی میں زیر حراست خاتون سمیت دو ملزمان مقتول خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر طے شدہ اجرت کی رقم ان کے موبائل فون اکانٹ میں فراہم کی گئی، ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز اور گھر آنے جانے کے اوقات کار کی تفصیلات فراہم کیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے یہ تفصیلات ری کور کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023 کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.