لورالائی 27جولائی: محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر 77 ویں جشن آزادی کے پروگرامات اختتام پذیر ہوئے مقابلوں میں پوزیشن اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی فرزند ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل اورافضل خان اوتمانخیل تھے۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نصیرالدین کاکڑ ڈی ایف اے محمد طاہر ناصر، کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکریٹری مختلف کلبز کے صدور و آفیشلز اور کھلاڑیوں میڈیا نمائندوں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام اور دیگر نے فٹبال کے ونر اور رنر ٹیموں کرکٹ کے ونر اور رنر ٹیموں باسکٹ بال،شوٹنگ بال اور چیئر گیم کے جیتنے اور ہارنے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائزز ٹرافیاں اور متعلقہ سامان تقسیم کئے۔
تقریب میں سپورٹس مینوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حسن کارکردگی کے اسناد بھی دئیے گئے اس موقع پر کھلاڑیوں نے محکمہ سپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے کامیاب تقریبات اور فیسٹیول منعقد کرانے کی خواہش ظاہر کی۔