سام سنگ اگست میں گلیکسی نوٹ کے نئے ماڈل کو پیش کیا جارہا ہے

سام سنگ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 5 اگست کو 5 ڈیوائسز متعارف کرائے گی اور اب ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان ڈیوائسز کے سائے نظر آرہے ہیں۔

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

سام سنگ کا آن لائن ایونٹ اگلے ہفتے شیڈول ہے مگر پہلے سے کافی حد تک اندازہ ہوچکا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے کیا کچھ پیش کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 5 اگست کو 5 ڈیوائسز متعارف کرائے گی اور اب ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان ڈیوائسز کے سائے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

اگر اس ٹیزر سے اندازہ لگائے جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ٹیب ایس 7 (ٹیبلیٹ)، گلیکسی بڈز لائیو، گلیکسی واچ 3، نیا گلیکسی فولڈ (یا فولڈ 2) اور گلیکسی نوٹ 20 کو متعارف کرایا جائے گا۔ن تمام ڈیوائسز کے بارے میں یا تو سام سنگ کی جانب سے براہ راست اشارہ دیا گیا یا گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف لیکس میں ان کے بارے میں بتایا گیا۔

سام سنگ کی جانب سے کئی سال سے اگست میں گلیکسی نوٹ کے نئے ماڈل کو پیش کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے کلائی اور کانوں کے لیے ڈیوائسز کا ذکر بھی کیا ہے تو گلیکسی بڈز لائیو اور واچ 3 بھی لگ بھگ یقینی ہیں۔

تاہم گلیکسی فولڈ کے اپ ڈیٹ ماڈل کے بارے میں اب تک زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر اس ٹیزر میں اس کے سائے کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔

اس ایونٹ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اور اس دوران بھی نئی ڈیوائسز کے بارے میں مزید لیکس سامنے آسکتی ہیں۔اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 کے بارے میں لگ بھگ تمام تر تفصیلات پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.