ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ہفتہ عشق مصطفی منایا جائے گا ، سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ

0

کوئٹہ  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں،قومی اسمبلی اور سینیٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانس کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قراردادیں منظورکی ہے ،یہ بات انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے وفاقی حکومت نے عوام کی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس اہم مسئلے کو او آئی سی اور دیگر فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے اور ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ہفتہ عشق مصطفی منایا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے خاکوں اور فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیز رویے سے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور کوئی بھی صاحب ایمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے اس لیے عالمی برادری اور اسلامی ممالک ایسے ناخوشگوار واقعات روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان نے ہر نازک موڑ پر امت مسلمہ کی یکجہتی اور اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے آواز بلند کی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.