افغان مہاجرین دوطرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، فضل الرحمان

0

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دوطرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سےمذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کے آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے، مقامی انتظامیہ اور با اثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے ۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد کل سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.