انسانی المیے کو ختم کرنے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے ‘آرمی چیف

0

راولپنڈی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیرکے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد ، حق خود ارادیت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، لاک ڈاون جاری ہے ‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم کا جرات سے سامنا کر رہے ہیں‘

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے‘انسانی المیے کو ختم کرنے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہفتہ کو ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر کی نہتی عوام پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے دن کی مناسب سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد ، حق خود ارادیت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، لاک ڈاون جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم کا جرات سے سامنا کر رہے ہین ، انسانی المیے کو ختم کرنے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا وقت آ گیاہے ، اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.