بلوچستان اور سندھ کے 25اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وہیکل سینٹر کا افتتاح

0

کراچی  پیپلز پارٹی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری نے جرمن اور سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں موبائل رجسٹریشن وہیکل سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں پی پی پی رہنما نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے 25 اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وہیکل شروع کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,732

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ صوبہ سندھ میں گوٹھکی، عمر کوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور جام شورو جبکہ صوبہ بلوچستان کے چاغی، خضدار، کیچ، اوران، لسبیلہ، سبی لورالائی، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں جہاں یہ موبائل سینٹر کام کرینگے۔انہوںنے کہا کہ جرمن حکومت اور GIZنے وین کی خریداری میں تعاون کیا، ان موبائل رجسٹریشن وہیکل کا مقصد دور دراز علاقوں میں مستحقین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ اس کے ذریعے مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے۔پی پی پی رہنما نے تمام ترقیاتی شراکت داروں کی مالی و تکنیکی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی آئی ایس پی کا مقصد غریبوں اور کم آمدنی والے افراد کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے، ہم نے غربت اور دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، موجودہ حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے اقدامات کےلئے کوشاں ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شروع ہوئے 15 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اس پروگرام کی بنیاد رکھی۔وفاقی وزیر کے مطابق بی آئی ایس پی نہ صرف کم آمدنی والے غریب گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بھی بناتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے انہیں سازگار ماحول فراہم کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویمن پولیس، ویمن بینک، ویمن ججز جیسے اقدامات کی بنیاد رکھی۔ابتدا میں بی آئی ایس پی کے تحت فی خاندان ہزار روپے دیئے جاتے تھے لیکن بینظیر کفالت پروگرام کے تحت اب فی خاندان 8750 روپے سہہ ماہی بنیادوں پر دیئے جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں مستحقین کی تعداد 7.6 ملیں سے بڑھ کر 90 لاکھ ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی عملے نے سیلاب کے دوران بدترین حالات میں مستحقین تک امدادی رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا، 2.8 ملین سیلاب متاثرین میں 25 ہزار روپے فی گھرانے کے حساب سے 70 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.