امتحانی سنٹرز میں طلباء سے رشوت طلب، کنٹرولر بورڈ نے نوٹس لے لیا۔

0

مانٹرینگ ڈیسک

بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق کنٹرولر بلوچستان بورڈ عابدہ کاکڑ صاحبہ کو مختلف باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی ہے کہ میٹرک کے جاری امتحانات میں مختلف امتحانی سینٹرز میں امتحانی عملے کی طرف سے طلباء و طالبات سے پریکٹیکل کی مد میں پیسوں کی ڈیمانڈز کی جا رہی ہے۔

کنٹرولر بلوچستان بورڈ عابدہ کاکڑ نے ان اطلاعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہے جو بلوچستان کے تمام امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے اور کسی بھی امتحانی سینٹر میں کسی بھی امتحانی عملہ کو اس مزموم عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کر کے اس کو تین سال کے لیے بلوچستان بورڈ کے تمام ایکٹیوٹیز سے دور کر دیا جائے گا۔

کنٹرولر بورڈ کی طرف سے تمام طلباء و طالبات کو بھی یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی امتحانی عملے کے ساتھ کسی بھی طرح کے پیسوں کی لین دین میں ملوث نہ ہو شکایت کی صورت میں درج زیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.