آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی سازش ہے۔ حاجی صالح بلوچ

اسلام اباد اور ملک کے تعلیمی پالیسی بنانے والے سہولتوں سے اراستہ علاقوں کی پر ازائش سہولتوں کو دیکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرکے بلوچستان کو مکمل نظر انداز کرتے ہیں

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

 :پنجگور
نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ ایچ ایس سی کی جانب نیٹ کی سہولت کے بغیر آن لائن کلاسز جاری کرنے کا فیصلہ بلوچستان اور خصوصآ مکران کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھکر بلوچستان کی پسماندہ تعلیم کو مزید ابتری کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے اسلام اباد اور ملک کے تعلیمی پالیسی بنانے والے سہولتوں سے اراستہ علاقوں کی پر ازائش سہولتوں کو دیکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرکے بلوچستان کو مکمل نظر انداز کرتے ہیں انٹر نیٹ سروس کی بحالی میں کوئی سکیورٹی مسائل درپیش نہیں ہے بلوچستان سے زیادہ خیبر پخونخواہ اور دیگر صوبوں میں دھشت گردی کے واقعات زیادہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,732

لیکن وہاں ایک گھنٹے کیلئے انٹر نیٹ سروس بند نہیں ہوتا ہے لیکن بلوچستان خصوصآ مکران کے ضلع پنجگور، کیچ اور قلات سوراب اواران میں انٹر نیٹ سروس کو جان بوجھ کر بند کرکے طلباء و طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے مکران اور بلوچستان میں انٹرنیٹ سہولت کجاء لوگوں کو ایک کال کرنے کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر کسی پہاڈ یا گھر کے چھت کے پہ جانا پڑتا ہے ۔

لیکن ایچ ایس سی نے ان لائن کلاسز کا اغاز کرکے بلوچ طلباء کیلئے ہمیشہ تعلیم کے دروازے بند کرنا چاھتی ہے اگر ایک موبائل کال کیلئے لوگوں کو گھروں سے نکل کر چھت پر جانا پڑتا یے کیا ان لائن کلاسوں کیلئے طلباء کی موبائل ٹاور ہر چھڑ کر ان لائن کلاسز اٹینڈ کرنا چاھئے ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی بنا تھے وقت پالییسی ساز اداروں کو بلوچستان کی طرف توجہ دینا چاھئے جہاں انکی غیر منصفانہ پالیسیوں نظرانداز کرنے سے بلوچستان انکی نظروں سے اجھل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی انٹرنیٹ سسٹم کے بغیر ایچ ایس سی کی ان لائن کلاسز کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر مکران کے تینوں اضلاع پنجگور تربت گوادر سمیت اواران قلات سوراب میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرکے سکیورٹی کی بنا پر بند انٹرنیٹ کو بحال کیا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.