رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں:نیتو کپور

0

ممبئی :   انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ رشی کپور کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔اس حوالے سے نیتو کپور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے ۔نیتو کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ایک طویل عرصے کے بعد فلمی سیٹ پر میری واپسی ہوئی ہے اور میرے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے ۔ نیتو کپور نے کہا کہ میں اب خود اپنی ذات کو محسوس کرنے لگی ہوں، تھوڑی خوفزدہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ رشی کپور سمیت تمام میرے پیارے میرے ساتھ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.