پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھے گی ،کمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ(بلوچستان24نیوز ڈیسک) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال
گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان کا صوبہ امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے
ملک و صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا
پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو یقین دہانی
ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔