ویب رپورٹ
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین کی ٹکر سے بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق افسوس ناک حادثہ ڈیرہ مراد جمالی میں کچی پھاٹک پر پیش آیا۔
ٹرین نے ایک ہی خاندان کو کچل دیا جس میں اسرار نامی شخص اس کی بیوی اور بیٹی صائمہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔
جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
واقعے میں جاں ہونے والے افراد کا تعلق دولت گھاڑی کے گاوں سے بتایا جاتا ہے۔