یونیورسٹی آف تربت: طالبات کے لیے گرلز کامن روم کا افتتاح، اسپورٹس منصوبوں کی بحالی کا اعلان

یونیورسٹی آف تربت: طالبات کے لیے گرلز کامن روم کا افتتاح، اسپورٹس منصوبوں کی بحالی کا اعلان
تربت: صوبائی مشیر برائے اسپورٹس و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا اور اپنے ذاتی فنڈ سے طالبات کے لیے گرلز کامن روم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی سہولت اور نوجوانوں کی فلاح میری ترجیح ہے اور یونیورسٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے یونیورسٹی کے اسپورٹس گرانڈز اور جمنازیم کا بھی جائزہ لیا اور غیر مکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے محکمہ اسپورٹس کے ذریعے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ کوچز اور انسٹرکٹرز کی کمی کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بھرتیاں کی جائیں گی، اور جدید تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,055
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.