تربت میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار، ایک گرفتار

تربت: اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سی پیک روڈ پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپ، سروس اسٹیشن، جونپٹریاں اور کنٹینرز مسمار کیے گئے، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ کارروائیاں عوامی مفاد، ٹریفک کی روانی، شہر کی خوبصورتی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔
جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی مولانا حافظ محمد یوسف کا دورہ ضلع موسی خیل
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی مولانا حافظ محمد یوسف 25 جنوری کو ضلع موسی خیل کا دورہ کریں گے۔ وہ ضلعی نمائندہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور تنظیمی امور پر اہم رہنمائی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,055
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.