آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

0

اسلام آباد :  پاکستان کو آئی ایم ایف کے فورم پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بجلی کے ریٹ بڑھانے کا مکمل پلان اور سبسڈی کم کرنے کا مکمل روڈ میپ بھی آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مکمل حکمت عملی بھی آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دیدی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان نے 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام طے کیا ہوا ہے، قرض پروگرام میں پاکستان کو دو اقساط میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.