کوئٹہ شہر کے چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، کمشنر

0

کوئٹہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالوں کو ورگزر کرائیں تاکہ برساتی پانی بلا رکاوٹ بہہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,734

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرانی نالہ،کرخسہ نالہ سریاب نالہ اور دیگر برساتی نالوں پر تجاوزات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ محترمہ نثاءماجبین کے علاہ محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے احکام بھی موقع تھے جنھوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بریفننگ بھی دی گئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جانی و مالی نقصان ہوئے ان نقصانات کی بڑی وجہ برساتی نالوں پر تجاوزات اور غیر قانونی قبضے ہیں۔

لہذا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ناگریز ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شہر میں صفائی خصوصاً نالوں کی صفائی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ عوام الناس برساتی نالوں پر تجاوزات سے گریز کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں کیونکہ برساتی پانی کو راستہ نہ ملنے سے پانی آبادی اور گھروں میں داخل ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں پر تجاوزات کے حوالے سے سروے کا کام جلد مکمل کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.