کوئٹہ ‘اے این ایف کی کارروائی‘ 199 کلوگرام منشیات برآمد

0

کوئٹہ اے این ایف کوئٹہ کی جانب سے پیشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں کی گئی ، جس کے نتیجے میں 199 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات افغانستان کے راستے پاکستان اسمگل کی گئیں جبکہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.