شمال مشرقی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں دو ماہ سے جاری تباہ کن بارشوں کا سلسلہ تھم گیا

4

کو ئٹہ شمال مشرقی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں دو ماہ سے جاری تباہ کن بارشوں کا سلسلہ تھم گیا اور اکثر علاقوں میں موسم صاف ہو گیا۔بارشوں اور سیلاب کے باعث چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,734

لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹ گئے، 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پشین کے نشیبی علاقے سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ادھر توبہ اچکزئی میں گزشتہ شام کدنی کے 3 ڈیم ٹوٹ گئے تھے، دوبندی، کدنی، فراخی، اغبرگ، تاشرباط میں سیکڑوں ایکڑ پر باغات متاثر ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے کہا کہ پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے توبہ اچکزئی کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ضلع زیارت کا ملک بھر سے 3 دن سے زمینی رابطہ منقطع ہے، کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ پر 4 پل اور 7 مقامات پر سڑک بہہ گئی ہیں، باب زیارت کے اطراف کئی دیہات کے درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے، سیلابی ریلے نے زیارت کالج اور فٹبال اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.