بلوچستان کابینہ: متوقع وزیر کون ہونگے

0

رپورٹ: بلوچستان 24 خصوصی

دیر آید درست آید۔ بلوچستان میں سینیٹرز کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت میں تیزی آگئی ہے۔

ذرائع نے بلوچستان 24 کو بتایا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں بڑا حصہ نواز لیگ کا ہوگا جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ تعداد پیپلز پارٹی کے اراکین کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے کابینہ میں بطور وزیر اور مشیر میر ظہور بلیدی ، میر صادق عمرانی کی شمولیت متوقع ہے۔

سردار سرفراز ڈومکی ، علی مدد جتک ، اسفند یار کاکڑ ، فیصل جمالی کو شامل کیئے جانے امکان ہے۔

اس کے علاؤہ لیاقت لہڑی اور عبید گورگیج کا نام بھی کابینہ کے لیے زیر غور ہیں۔

نواز لیگ سے سردار عبدالرحمان کھیتران ، شعیب نوشیروانی اور عاصم کرد گیلو کو شامل کرنے کا امکان ہے

سلیم کھوسہ ، محمد خان طور ،نوابزادہ جنگیز مری اور ربابہ بلیدی کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع۔

بلوچستان عوامی پارٹی کو کابینہ میں حصہ دینے کی صورت میں طارق مگسی اور میر ضیاء لانگو کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.