پی ڈی ایم عدالت سے سزایافتہ شخصیتوں کو لندن فرار کروانے کیلئے بنائی گئی ، حافظ حسین احمد

0

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اب پی ڈی ایم کو دوبارہ ایک اہم شخصیت کی جان بچانے اور ان کو فورا ً”امریکہ“ پہنچانے کے لیے جلد ہی فراڈ مارچ ٹوکرنا چاہیے۔

وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزادی مارچ کو لندن کے”زر کثیر“ سے رینٹل مارچ میں تبدیل کر کے بظاہر ایک جان برلب شخصیت کو لندن پہنچا نے کے لیے سہولت کار بنایاگیا جبکہ پھر11 ماہ تک سب پر ہر طرح کی خاموشی طاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,732

انہوں نے کہا کہ در اصل پی ڈی ایم عمران خان نیازی کی کٹھ پتلی حکومت کو گرانے کے لیے نہیں بلکہ عدالت سے سزا یافتہ شخصیت کو لندن فرار کروانے کے لیے بنائی گئی تھی اور اس کا ادراک پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جلد ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب امریکی ڈاکٹر کی رپورٹ سے یہ دلخراش انکشاف بھی ہوا کہ ”کرونا“ سے برطانیہ کے تمام ”ہارٹ اسپیشلسٹ“ اگلے جہاں پہنچ چکے ہیں اس لیے اب امریکی ڈاکٹر سے ”قطری“ خط نما رپورٹ کی ضرورت پڑی اور اس کو بھی آزمایاگیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر محترم جناب ایاز صادق فروری 2022ء میں اس ”جان بر لب“ شخصیت کو اپنے ساتھ پاکستان لانے کی خوشخبری سنا چکے ہیں جس کے تازہ (قطری) رپورٹ میں سفر کو اس شخصیت کے زندگی کے لیے خطرناک قرار دیا گیاہے حالانکہ محترم جناب ایاز صادق ماشااللہ خود بھی ”صادق“ اور”امین“ بھی ہیں بھلا وہ کیسے اتنی بڑی ”غلط بیانی“ کے مرتکب ہوسکتے ہیں جبکہ پہلے سے عمر بھر کی نااہلی کے خاتمہ کے حوالے سے عدالت عظمی کے دروازہ پر دستک بھی دی جاچکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.