دکی ڈپٹی کمشنرصاحبزادہ نجیب اللہ لیویز وپولیس ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن

0

دکی ڈپٹی کمشنرصاحبزادہ نجیب اللہ عوامی شکایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرکے بلاتعطل چھ گھنٹے آپریشن کیااپریشن عصر کو پانچ بجے شروع ہوا جوکہ رات گئے تک مسلسل چھ گھنٹے تک بلاتعطل جاری رہا،کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنرمحمد حنیف کاکڑ،تحصیلدار دکی سردار زادہ عبدالرزاق دمڑ،ایس ایچ او دکی منظوراحمدحسنی،میونسپل کمیٹی دکی کے حکام اور لیویز وپولیس کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا،کجھوری چوک،باچا خان چوک،مائنز آفس ،سول ہسپتال ،لائیوسٹاک آفس،اور گارڈن روڈ مسجد روڈ ڈاکخانہ چوک سمیت دیگر مقامات پر کاروائی کرکے گارڈن روڈ پر واقع 9 جوگی نمادکانیں مسمار کی گئی۔

جبکہ درجنوں دکانوں کے ناجائز تھڑے بھی کاروائی کے دوران مسمار کرکے چھ دکاندار گرفتار کرلئے گئے،کاروائی کے دوران 14 دکانیں سیل کرکے پانچ گاڑیاں اور چھ موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی۔ڈپٹی کمشنرصاحبزادہ نجیب اللہ نے رات گئے تک طویل آپریشن کی سربراہی کی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحبزداہ نجیب اللہ نے کہا کہ شہر میں عوامی شکایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہےاپریشن دو ہفتے تک بلاامیتاز جاری رییگا،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,744

انہوں نے کہا کہ دکاندار دکانوں کے سامنے ناجائز طور پر تھڑے بناکر ان سےبرآمدے اور آخر میں ان برآمدوں اور تھڑوں سے دکان بنالیتے ہیں،سرکاری اراضی پر سول ہسپتال مائنز آفس اور لائیو سٹاک آفس سمیت مختلف مقامات پر تھڑے بناکر جوگی نمادکانیں بنالی گئی تھی۔اور ان سے باقاعدہ طور پر کرائے وصول کئے جاتے ہیں،تجاوزات اور ریڑھیوں کی وجہ سے شہر میں گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے،

ڈی آئی جی پولیس سے ٹریفک پولیس کی نفری کے لئے بات کرلی ہے،شہر میں ٹریفک پولیس تعینات کرکے ون وے قائم کیا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ کسی کو سرکاری زمینوں اور روڈ کے کنارے ناجائز تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سرکاری زمینوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں اور شہر کی مکمل صفائی تک آپریشن بلاامیتاز جاری رہیگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.