حکومتی یقین دہانی۔ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت کا احتجاج 15 روز کیلئے موخر

0

صوبائی حکومت نے تمام مقامی اخبارات کے اشتہارات کے اجراء کا حکم دیدیا ،نصر اللہ کاکڑ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات

کوئٹہ(پ ر )ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ حکومتی یقین دہانی کے بعد 15 روز کیلئے موخر کردیاگیا۔
محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے ڈائریکٹر نصراللہ کاکڑ نے کیمپ میں آکر مقامی ایڈیٹران سے حکومتی موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام مقامی اخبارات کے اشتہارات کے اجراء کا حکم دیا ہے
اخباری صنعت کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مقامی اخبارات کو واضح نمائندگی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی مسائل کے جانچ پڑتا ل کے بعد ان کے حل کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔
بعد ازاں ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے چیئرمین رشید بیگ ‘ وائس چیئرمین علی لہڑی ‘جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین ‘ غفار لانگو
‘ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور دیگر اراکین کمیٹی ‘رضوان ہاشمی‘مدثر ندیم ‘عمران جمالی ‘حکیم اکمل ‘سہیل انصاری ‘نعیم اختر نے جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی جو پریس کلب کوئٹہ ‘بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ‘ایڈیٹر وجرائد کونسل بلوچستان ‘جمعیت اتحاد اخبار فروشاں پر مشتمل ہے سے باقاعدہ مشاورت کے بعد 15 روز کیلئے احتجاجی کیمپ موخر کردیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مسائل کے حل کیلئے پر امید ہیں۔
بلوچستان کا مقامی پریس ہی بلوچستان کا حقیقی پریس ہے بعض عناصر کی جانب سے وزیر اطلاعات کو غلط بریفنگ کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے ‘رشید بیگ و دیگر

مقامی اخبارات کی ترقی و ترویج کیلئے موثر اور مثبت پالیسی ترتیب دی جانی چاہئے

پالیسی تیار کرنے کے مرحلے میں مقامی اکثریتی سٹیک ہولڈرز سمیت تمام اخباری صنعت کو نمائندگی دی جانی چاہئے

ہم کسی ایسی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے جو یکطرفہ طور پر ترتیب دی جائے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

بلوچستان کے اخباری صنعت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے نیک نیتی سے کام لیا جائے

صوبے میں اخباری صنعت سے وابستہ ایڈیٹران اور ورکنگ جرنلسٹ صنعت کے بہتر مفاد میں تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ایک پیج پر ہیں

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے چیئرمین رشید بیگ ‘جوائنٹ میڈیا ایکشن کیمٹی کے صدر شہزادہ ذوالفقار‘ صدر پریس کلب کوئٹہ رضا الرحمن اور ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وائس چیئرمین علی لہڑی‘ جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین ‘حاجی غفار لانگو ‘ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا خطاب

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے عہدیداروں نے خصوصی طور پراراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں وکلاء ،ڈاکٹرز ،ٹرانسپورٹرز ،انجمن تاجران و دیگر کاتعاون کرنے پر شکریہ اداکیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.