اسٹاف رپورٹر
جھالاوان کے ممتاز شخصيت میر عبدالصمد زرکزی زہری نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان 24 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے میں کامیاب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار میں خواتین اور بچوں پر اس طرح حملہ کرنا بلوچ روایات کے خلاف ہے ہم کسی کو خضدار کا امن تباہ کرنے میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔