ڈھاڈر کے قریب گیس پائپ لائن متاثر ،کوئٹہ کے چند علاقوں کو فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے،ترجمان سوئی سدرن

0

کوئٹہ  سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی مین پائپ لائن 12 انچ ڈایا سخت متاثر ہوئی ہے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے سوئی سدرن کی ٹکینکل ٹیم روانہ ہوچکی ہے ہماری کوشش ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

کہ متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ترجمان کے مطابق پائپ لائن متاثر ہونے کی سبب کوئٹہ کے چند علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے سوئی سدرن لوڈ مینجمنٹ کی پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس سپلائی زیادہ متاثر نہ ہومرمتی کام مکمل ہونے اور گیس سپلائی بحال ہونے تک ہمیشہ کی طرح صارفین کا تعاون درکار ہے اس سلسلے میں ہونے والی زحمت پر ادارہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.