بلوچستان میں بجلی اور گیس کا بحران، صوبائی پارلیمانی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی

0

کوئٹہ   بلوچستان میں بجلی اور گیس کے مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ کر ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے گزشتہ سیشن میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کے بحران پر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈران اور ارکان پر مشتمل کمیٹی اسلام آباد میں وزیراعظم سمیت متعلقہ حکام سے ملاقات کریگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بھی مشاورت کی اور انکی تجویز پر گزشتہ روز محکمہ توانائی بلوچستان کے حکام نے کمیٹی کے ارکان کو بریفننگ دی جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے اب وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں مسائل سے آگاہ کرنے اور انکے حل کے لئے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے وقت ملنے پر کمیٹی اسلام آباد جائیگی اور انہیں صوبے کے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کریگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.