انڈونیشیا:مسجد کی تعمیرنوکے دوران آگ لگنے سے گنبد گرگیا

جکارتا: انڈونیشیا میں مسجد کی تعمیرنوکے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑا گنبد گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامک سینٹر کی جامع مسجد کی دوبارہ تزئین و آرائش کے دوران آگ لگ گئی جس سے مسجد کا بڑا گنبد گر گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڑا گنبد گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ اسلامک سینٹر کے کمپلیکس میں مسجد کے ساتھ تعلیمی، کمرشل اور ریسرچ مراکز بھی واقع ہیں۔ مسجد کا بڑا مینار گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,055
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.