پرامن بلوچستان : پاکستان سپر لیگ کے میچز کوئٹہ میں بھی ہونگے

0

رپورٹ : عبدالکریم

قائداعظم ٹرافی گریڈ ون دوہزار انیس کے آغاز سے بلوچستان میں گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد ڈمیسٹک کرکٹ لوٹ آیا،اس سیزن میں کوئٹہ کا بگٹی اسٹیڈیم چار ڈمیسٹک مقابلوں کی میزبانی کرے گا،

 

یاد رہے پاکستان کے ڈمیسٹک کرکٹ کے اسٹریکچر کو یکسر طور پر تبدیل کردیا گیا اور چھ ٹیمیں ترتیب دیں گئے اور ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کے تحت میچیز کھیلے گئے اس مد میں کوئٹہ چار میچوں کی میزبانی کا حقدار ٹہرا، اس سلسلے کا پہلا میچ ہفتے سے بلوچستان اور سدرن پنجاب کے ٹیموں کے درمیان بگٹی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے .

 

بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے منیجر منصورخان

 

بلوچستان گیارہ سال تک ڈمیسٹک کرکٹ کے مقابلوں سے محروم کیوں رہا اس بات جب بلوچستان 24ڈاٹ کام نے بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے منیجر منصورخان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا”اپریل کے مہینے میں چیئرمین پی سی بی نے بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا وہ سمجھ رہیں تھے کہ یہاں کھنڈرات ہوں گئے لیکن جب گراؤنڈ کو دیکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے بہترین میدانوں میں سے بہترین میدان ہے

 

انہوں نے زیاتی دلچسپی لیکر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کو چار میچوں کی میزبانی دی ہے جو کہ بلوچستان کے کرکٹ کیلئےخوش آئند ہے منصور خان کے بقول بلوچستان کے پیچز پاکستان کے بہترین پیچیز میں سے ہے، ایک سوال کے جواب منصورخان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریڈون میں چار کھلاڑی اور گریڈ ٹو میں نو کھلاڑی کھیل رہے ہیں،

 

بلوچستان کےانڈر19 کھلاڑی بھی اچھے کھیل رہے ہیں وہ بھی آہستہ آہستہ اس ٹیم میں آجائیں گئے تین سالوں میں بلوچستان کے پچیس کھلاڑی ڈمیسٹک کرکٹ کھیلیں گئے ـ پاکستان سپرلیگ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک فرنچائز لیگ ہے اس میں زیادہ تر نائٹس میچز ہوتے ہے ایک تو بگٹی کرکٹ گراؤنڈ میں فیلڈ لائٹس نہیں ہے اس کیلئے وزیراعلیٰ نے چیئرمین سے بات کی اور دوسری بات یہ ہے کہ پی سی ایل چونکہ فروری میں ہوتی ہے اس میہنے کوئٹہ میں ٹھنڈ پڑتی ہے اس لیے پی سی ایل کے کوئٹہ میں انعقاد ممکن نہیں ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.