ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر سے کم نہیں : ضیا لانگو

0

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ جن لوگوں کوعوام نے مکمل ریجکٹ کردیا ہے آج وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے منفی سیاست کے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں انکو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈہ سیاست کے ذریعے خود کو ہلکان نہ کریں اہل بلوچستان حقیقت سے آشنا ہیں

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت ریکوڈک منصوبے کو اہل بلوچستان کی طرز زندگی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے کسی گیم چینجر سے کم نہیں اس کے ذریعے صوبے میں ترقی کے نئے دریچے کھل رہے ہیں

موجودہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو یہاں کے عوام کے لئے ہی قابل استعمال لاتے ہوئے ان کی طرز زندگی میں بہتری لائی جائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ جن لوگوں کو بلوچستان کے عوام نے مکمل طور پر ریجکٹ کردیا تھا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

آج وہ اپنی ساکھ کوبچانے کے لئے بلوچستان کے وسائل پرسیاست کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جن کی اسمبلی میں ایک بھی نمائندگی موجود نہیں ان نا اہل لوگوں کو صوبے کی عوام نے مکمل طور پر ریجیکٹیڈ کردیا مگر اس کے باوجود بھی یہ اہل بلوچستان کے غموں کے لئے ہلکان ہونے کا ڈرامہ رچارہے ہیں اگر بلوچستان کے عوام ان لوگوں سے اتنے ہی مطمئن ہوتے تو عام انتخابات میں اس طرح سے انہیں ریجیکٹ نہ کرتے بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ کون انکے حقوق کا دفاکررہاہے اور کن لوگوں نے محض سیاسی نعروں کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کئے لہذا ہم ریجکٹیڈ لوگوں کومشورہ دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی ترقی کی راہ میں روکاٹیں حائل کرنے کے بجائے انہیں خوشحال ہوتا دیکھیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ریکوڈک منصوبے کو اہل بلوچستان کی طرز زندگی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کے ہیں اور ہم اپنے عوام کے بہترین ترجمانی کررہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.