بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے زائد نرخوں کے سبب عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں اب ایک اور بری خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخ میں مزید اضافے کے لیے سی پی پی اے نے درخواست دائر کردی۔