کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ اس وقت ملک کی سب سے زیادہ ٹریفک والی مصروف شاہراہ ہے

0

کوئٹہ سنگت موسیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ اس وقت ملک کی سب سے زیادہ ٹریفک والی مصروف شاہراہ ہے، بلوچستان کے 90فیصد سے زائد حادثات اس اہم شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں، اب تک اس خونی شاہراہ نے ہزاروں جانیں لے لیں،وفاقی حکومت کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر فوری کام شروع کرے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر حادثے پر اظہار افسوس کر کے اپنی ذمہ داری نبھا رہیے ہے۔ بلوچستان میں ایک بھی موٹروے اور ڈبل روڈ نہیں ہے ٹریفک میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہوش ربا انداز میں حادثات رونما ہورہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ پرحادثات میں کئی افراد گہری چوٹیں لگنے کے باعث معذور ہو چکے ہیں ان میں ہزاروں افراد ایسے ہوں گے جو اپنے گھر کے کفیل ہوں گے سی پیک کے حوالے سے بھی اس روڈ کی اپنی ایک اہمیت ہے، انہوں نے مطالبہ کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو فوری طور پر ڈبل کیا جائے تاکہ قیمتی انسانوں کا ضیاع ہونے سے بچ پائیں بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ وفاقی حکومت جلد عملداری کرائیں تاکہ کام فوری شروع ہوجائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.