صحت کے نظام میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : فرح عظیم شاہ

0

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شعبہ صحت میں سب سے اہم کردار صرف ڈاکٹرز کا ہی سمجھا جاتاہے مگر دیگر طبی عملہ بھی انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتا ہے جس میں نرسوں کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتاہسپتالوں میں دن رات مریضوں کی دیکھ بھال، تیمارداری کرنے میں ایک نرس بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

آج معاشرے میں نرسوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف کا دن ہے نرسنگ ایک قابل احترام پیشہ ہے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صحت کے نظام میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اورنرسنگ انسانیت کی بے لوث خدمت کا دوسرا نام ہے صوبائی حکومت نرسوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے آج کے دن میں نرسوں کو ان کے جذبہ خدمت کیلئے سلام پیش کرتی ہوں،  صوبائی حکومت نرسوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.