دکاندار سے غیر معیاری چیزیں برآمد ہوئے تو دوکان سیل اور مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

0
 بلوچستان24ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733
چمن۔اسسٹنٹ کمشنر  چمن ذکاءاللہ درانی  لیویزفورس کے ہمراہ گزشتہ روز شہرکے مختلف مارکیٹوں اوردوکانوں میں خوردنی اشیاء  چیک کیا  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اگرکسی بھی دکاندار سے غیر معیاری چیزیں برآمد ہوئے تو اس دوکان کو سیل اور مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضرصحت چیزیں کسی بھی صورت میں دکانوں پربرداشت نہیں کرینگے اور جو بھی دوکاندار ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ نامہ کی کوئی تجاوز نہیں کرے گا۔اور شہریوں کو  اشیاءخوردونوش سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.