واضح رہے کوئٹہ میں سردی کے موسم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرجاتا ہے اور سرد خشک ہواہیں چلتی ہیں اور سونے پر سہاگہ کہ گیس پریشر بھی غائب ہوجاتا ہے جس کے باعث شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں
گیس پریشر میں کمی کیخلاف گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے گوالمنڈی چوک سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس تک ریلی نکالی گئی ۔مظاہرین نے سوئی سدرن گیس انتظامیہ اور وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرہ علاقائی اتحاد کونسل کی جانب سے کیاگیا ،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یونٹ کی قیمت کم کرو ،گیس دو گیس دو ،تیز رفتار میٹرز نامنظور کے نعرے درج تھے
مظاہرے میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے بھی شرکت کی
اگر شہر میں گیس کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو پورا بلوچستان بندکردینگے ۔عوام گیس کے بلوں اور کم پریشر سے تنگ آچکے ہیں ۔گیس کمپنی کے ان ہتھکنڈوں کو اب ہر گز برداشت نہیں کرینگے ،صد ر انجمن تاجران رحیم آغا کا خطاب
پنجاب ،سندھ ،کے پی کے مسترد شدہ میٹرز ،بلوچستان کے غریب عوام کے گلے میں ڈالے جارہے ہیں ،مظاہرین سے نورالدین کاکڑ ،اکبر شاہ کا خطاب