ماشکیل ،صفائی کی ناقص صورتحال ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

0

ماشکیل  ماشکیل بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں صفائی کی ابتر صورتحال نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے بازار مین چوک اور دیگر ایریاز میں جگہ جگہ کچروں کی ڈھیر جمع ہے جس کی باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,738

جبکہ کچروں کی بھر مار سے لوگوں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات درپیش ہے ناقص صفائی کی صورتحال اور جگہ جگہ جمع کچروں کی ڈھیر سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ماشکیل بازار میں صفائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں

اور متعلقہ حکام کی غفلت کی باعث بازار کچروں کی ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے ماشکیل بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.